جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ترجمان اشٹیفان زائبرٹ نے کہا ہے کہ برلن کی کوشش ہو گی کہ بریگزٹ مذاکرات کی خاطر ستائیس رکن ممالک متقفہ موقف اختیار کریں۔

اس بیان کو لندن حکومت کے لیے پریشانی کا باعث قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ برطانیہ امید کرتا ہے کہ یورپی یونین سے الگ ہونے کے بعد برطانوی مالیاتی سروسز کو رعایت دی جائے گی۔

زائبرٹ کا یہ بیان بریگزٹ کے برطانوی وزیر ڈیوڈ ڈیوس اور وزیر خزانہ فیلپ ہیمنڈ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے مشترکہ طور پر کہا تھا کہ بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کو آپس میں زیادہ سے زیادہ اقتصادی تعاون کرنا چاہیے۔

SHARE

LEAVE A REPLY