حُسین شناسی کا سفر۔96۔ طویل عزائی نظم ، ڈاکٹر نگہت نسیم

0
679

قسط 96

کربلا سے
ہمیں یہ سبق ملتا ہے
کہ
اگر سماج میں اصلاح یا انقلاب منظور نظر ہو تو
سماج میں موجود ہر اس طبقہ سے مدد حاصل کرنی چاہئے
تاکہ
ہدف میں کامیابی حاصل ہو سکے
امام عالی مقام علیہ السلام کے ساتھیوں میں
جوان، بوڑھے، سیاہ سفید، غلام آزاد سبھی طرح کے لوگ موجود تھے
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی کسی سماجی انقلاب میں ہر طبقہ کو نمایئندگی دے پائی ؟
کربلا
امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کے
اس قول کی مکمل طور پر جلوہ گاہ ہے
کہ
”حق و ہدایت کی راہ میں
افراد کی تعدا د کی قلت سے نہیں گھبرانا چاہئے۔“
جو لوگ اپنے ہدف پر ایمان رکھتے ہیں
ان کے پیچھے بہت بڑی طاقت ہوتی ہے
ایسے لوگوں کو
اپنے ساتھیوں کی تعداد کی قلت سے نہیں گھبرانا چاہئے
اور نہ ہی ہدف سے پیچھے ہٹنا چاہئے
امام حسین علیہ السلام
اگر تنہا بھی رہ جاتے تب بھی حق سے دفاع کرتے رہتے
اور اس کی دلیل آپ کا وہ قول ہے
جو
آپ عالی مقام نے
شب عاشور اپنے ساتھیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا
کہ
آپ سب جہاں چاہو چلے جاؤ ۔۔اپنی بیت اٹھالی تھی
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی بغیر بیرونی مدد کے حق کا دفاع کر سکی ”
کربلا
تنہا جہاد و شجاعت کا میدان نہیں ہے
بلکہ
سماجی تربیت و وعظ ونصیحت کا مرکز بھی ہے
تاریخ کربلا میں
امام حسین علیہ السلام کا یہ پیغام پوشیدہ ا ہے
امام علیہ السلام نے
شجاعت، ایثار اور اخلاص کے ساتھ لوگوں کو بیدار کیا
اور
ان کی فکری و دینی سطح کو بھی بلند کیا
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی اس اخلاص اور ایثار کو اپنے کردار کا حصہ بنا پائی ؟
کربلا میں
ایک طرف ظالموں کی ننگی تلواریں تھی
اور دوسری طرف مظلومیت
ظاہراً
امام علیہ السلام اور آپ کے ساتھی شہید ہو گئے
لیکن
کامیابی انہیں کو حاصل ہوئی
ان کے خون نے جہاں باطل کو رسوا کیا
وہیں حق کو مضبوطی بھی عطا کی
جب مدینہ میں
حضرت امام سجاد علیہ السلام سے
ابراہیم بن طلحہ نے سوال کیا
کہ
کون جیتا اور کون ہارا؟
تو آپ امام سجاد ع نے جواب دیا
کہ
اس کا فیصلہ تو نماز کے وقت ہوگا
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی فلسفہ مظلومیت کو سمجھ پائی ؟
کربلا کا ایک درس یہ بھی ہے
کہ
انسان کو اپنے عقیدہ و ایمان پر قائم رہنا چاہئے
چاہے تم پر
فوجی و اقتصادی پابندیاں ہی کیوں نہ لگی ہوں
امام حسین علیہ السلام پر تمام پابندیاں لگی ہوئی تھی
کوئی آپ کی مدد نہ کرسکے
اس لئے آپ کے پاس جانے والوں پر پابندی تھی
نہر فرات سے پانی لینے پر پابندی تھی
مگر ان سب پابندیوں کے ہوتے ہوئے بھی
کربلا والے
نہ اپنے ہدف سے پیچھے ہٹے اور نہ ہی دشمن کے سامنے جھکے
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی اقتصادی پابندیوں کے باوجود اپنی شناخت بنا پائی ؟
حضرت امام حسین علیہ السلام نے
اپنی پوری تحریک کو ایک نظام کے تحت چلایا
جیسے
بیعت سے انکار کرنا
مدینہ کو چھوڑ کر کچھ مہینے مکہ میں رہنا
کوفہ و بصرے کی کچھ شخصیتوں کو خط لکھ کر
انہیں اپنی تحریک میں شامل کرنے کے لئے دعوت دینا
مکہ، منیٰ اور کربلا کے راستے میں جگہ جگہ خطبات دینا
ان سب کے ذریعہ
امام علیہ السلام اپنے مقصد کو حاصل کرنا چاہتے تھے
عاشورا کے قیام کا کوئی بھی جز بغیر تدبیر کے پیش نہیں آیا
یہاں تک
کہ
عاشور کی صبح
امام علیہ السلام نے
اپنے ساتھیوں کے درمیان
جو ذمہ داریاں تقسیم کی تھیں وہ بھی ایک نظام کے تحت تھیں
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی کبھی کسی نظام کے تحت کوئی تحریک چلا پائی ؟
خواتین نے
اس دنیا کی
بہت سی تحریکوں میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے
اگر پیغمبروں کے واقعات پر نظر ڈالی جائے
تو
حضرت عیسیٰ ، حضرت موسیٰ، حضرت ابراہیم علیہم السلام
یہاں تک
کہ
پیغمبر اسلام (ص) کے زمانے کے واقعات میں بھی خواتین کا کردار بہت موثر رہا ہے
اسی طرح
کربلا کے واقعات کو زندہ جاوید بنانے میں بھی
حضرت زینب سلام اللہ علیہا، حضرت سکینہ علیہا السلام
اسیران اہل بیت اورکربلا کے دیگر شہداء کی بیویوں کا اہم کردار رہا ہے
کسی بھی تحریک کے پیغام کو
عوام تک پہنچاپا بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے
کربلا کی تحریک کے پیغام کو عوام تک اسیران کربلا نے ہی پہنچایا ہے
جن میں
سفیر کربلا سیدہ زینب الکبری سلام اللہ علہیا کا نام سرفہرست ہے
سوال یہ ہے
کہ
کیا ملت اسلامی عورت کو ایسے مقام و مرتبہ کی اہل سمجھ پائی ہے ؟

جاری ہے

SHARE

LEAVE A REPLY