آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم افسانہ نگار، صحافی،معالج، مترجم اور نظم کی شاعرہ ڈاکٹر نگہت نسیم کے دو تازہ شعری مجموعے زاد راہ عشق اور دعاؤں کے چراغ شائع ہو گئے ہیں جنکی تقاریب اجرا کراچی،ملتان،لاہور،اسلام آباد،واہ ٹیکسلا اور فیصل آباد میں ہو رہی ہیں جسکی تفصیل اگلے چند روز میں شائع ہو جائے گی

دعاؤں کے چراغ کے حوالے سے ڈاکٹر نگہت نسیم کا کہنا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔ میری پانچویں کتاب ۔۔۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم اور آئمہ پاک کی دعاوں کا منظوم مجموعہ ۔۔۔ مجھے خود یقین نہیں ہو رہا کہ اللہ پاک نے مجھے نعمت و اجازت عطا فرمائی ۔۔

زاد راہ عشق ڈاکٹر نگہت کی غزلیات اور دیگر پابند شاعری کا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل انکے افسانے اور نظموں کے علاوہ کالموں کے مجموعے کتابی صورت میں شائع ہو چکے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY