رکن سندھ اسمبلی اور رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور کا کہنا ہے کہ میں بے گناہ ہوں مجھے پتہ ہےاوریہ سب جھوٹ ہے۔

فریال تالپور کی سندھ اسمبلی اجلاس میں آمد پر ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر اُن کا خیر مقدم کیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے فریال تالپور کو اُن کی رہائش گاہ سے پولیس اور رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں لے جایا گیا۔

فریال تالپور نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کے لیے مشکلات نئی نہیں ہیں۔ اُن کے شوہر، بھائی، والد اور بی بی کو جیل میں ڈالا گیا، وہ بے گناہ ہیں اور انہیں پتہ ہے یہ سب جھوٹ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY