وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سی پیک مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی ممالک کے درمیان ناصرف رابطے کا اہم ذریعہ ہوگا، بلکہ یہ رابطے بڑھانے کا باعث بھی بنے گا۔
وزیر اعظم عمران خان نے شنگھائی میں انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ چین کی مہمان نوازی پرشکرگزارہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس نمائش میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے، ملک میں شفافیت کا نظام رئج کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان طبی سامان، ٹیکسٹائل اور کھیلوں کا سامان برآمد کرنے والا اہم ملک ہے۔
ان سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کا خیر مقدم کیا۔












