نجی ٹی وی کے نیوز اینکر مرید عباس کے قتل میں عاطف زمان کے بھائی عدنان زمان کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق فائرنگ سے نجی ٹی وی چینل کے نیوز اینکر مرید عباس کے قتل کی واردات میں عاطف زمان کا بھائی بھی ملوث ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق واردات کے بعد گاڑی عدنان زمان چلا رہا تھا، جس نے اپنے بھائی عاطف زمان کو گھر پہنچایا اور پھر وہاں سے فرار ہوگیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق عدنان زمان کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ڈی آئی جی سائوتھ کے مطابق عاطف زمان بیرون ملک سے ٹائر امپورٹ کرتا تھا،ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تنازع 20کروڑ روپے کا تھا۔

ڈی آئی جی سائوتھ کے مطابق عاطف زمان اسپتال میں ہے،اس کی گرفتاری وہیں سے ڈالی جائے گی،24گھنٹے میں کیس کو حتمی مراحل میں لے جائیں گے۔

ڈی آئی جی ساوتھ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی طارق دھاریجو کی سربراہی میں 5رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY