الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق صوبے میں بلدیاتی حلقہ بندیاں 16 دسمبر سے 6 جنوری تک کی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 7 جنوری کو شائع کی جائے گی، 9 جنوری سے 23 جنوری تک ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائر کئے جاسکیں گے، اليکشن کميشن حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 12 فروری کو جاری کرے گا۔
الیکشن کا کہناہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں ہوں گے، قوانین میں تبدیلی کے باعث پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیاں تیسری دفعہ کر رہے ہيں۔











