کابل کے انٹرکانٹینینٹل ہوٹل پر قبضہ تقریباً تیرہ گھنٹوں بعد افغان سکیورٹی فورسز نے ختم کرا دیا۔ اس آپریشن کے دوران ایک غیرملکی خاتون سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے۔
افغان سکیورٹی فورسز نے چار مسلح حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا۔ ہوٹل میں داخل ہو کر نامعلوم افراد نے ہفتے کی شام سے قبضہ کر رکھا تھا۔
قبضہ ختم کرانے کے آپریشن میں سات افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ہوٹل پر قبضے کے دوران سکیورٹی اہلکار 153 افراد کو محفوظ طریقے سے باہر نکالنے میں کامیاب رہے تھے۔ ان میں 41 غیرملکی بھی شامل ہیں۔ ہوٹل کی تلاشی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
کسی بھی عسکری گروپ نے ابھی تک اس حملے کی ذمےداری قبول نہیں کی۔












