شام کے مشرقی علاقہ غوطہ میں فضائی بمباری اور جھڑپوں میں 44 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

شام کے حالات کا جائزہ لینے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق کہ دمشق کے نواحی علاقے غوطہ کے مشرقی حصے میں بدھ کے روز سے جاری جھڑپوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ہلاک شدگان میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں، جبکہ رات گئے روسی جہازوں نے مرصبا قصبے پر شدید بمباری کی ، جس کے نتیجے میں اٹھائیس شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں گیارہ خواتین اور تین بچے بھی شامل ہیں۔ شامی باغیوں کے زیر قبضہ غوطہ کا علاقہ طویل عرصے سے صدر بشار الاسد کی وفادار فوج کے محاصرے میں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY