و اللہ الاسما ء الحسنی ما دعؤۀ بہا لا الہ الا اللہ
کرے شکوک دورہو عزم یقین کی قوت نصیب جو کرے ورد اللہ
کرے مہربانی رحمن بن کر ، فان اللہ کان غفور الرحیم
صنف لطیف اور کریم سے کرے لطف و کرم انک انت العلیم الحکیم
بن کر ودود اور رؤف ہو ہر ایک پر شفیق و مہربان
یا الحفیظ ، مھیمین ، الرقیب , بن کر ہو سب کا نگہبان
یا خالق ، الباری ، المصور ، یا بدیع السموات و الارض
بنائے حسین صورت تخلیق کائنات کرے بے غرض
صفت عظیم ، کبیر ، ماجد ، مجید و جبار میں تیری کبریائی
الحکم ہے ذات تیری نہ تجھ سی عظمت کسی نے پائی
یا العلی ، یا الولی ، متکبر ، الجلیل ، مالک ، العزیز
بلند مرتبہ بزرگی والا غالب بادشاہ اور ہم تیرے بندے حقیر
الحمید ، القدوس ، السلام ہے ذات تیری ہر عیب سے پاک
یا مالک الملک یا ولی المتعالی ہم ہیں تیرے در کی خاک
القہار ، المحصی ، المتقدر ، تیرے سامنے کیا اپنی اوقات
یا مومن ، الوہاب ، الرشید سی بخشنے والی ہے تیری ذات
و تعز من تشا ء و تذل من تشا ء
المعز و المذل ہے ، رافع و حافظ بھی تیری ادا
حسبنا اللہ و نعم الوکیل. نعم المولی و نعم النصیر
صفات تیری یا الحکیم * *، یا مقیت ، یا سمیع البصیر
یا جامع ،یا نافع ، باسط و رازق ہے ،تجھ پہ روزی کا دارومدار
یا مانع ، یا ضار ،یا قابض سے روک دینے پر بھی تیرا اختیار
یا المبدی المعید المحئ المتیت الحئ پر بھی باور
پیدا کریں پہلی بار پھر دے موت اور دائمی زندگی پر ہے قادر
بے شک المحصی ، قادر ، المنتقم ہے گرفت و بدلہ کی قوت رکھتا ہے
پر العفو ، الغفور ، الغفار ، والتواب بھی ہے انسان کو بچا لیتاہے
یاالصمد ، الغنی ، المغنی ان اللہ علیم بذات صدور
صفات تیری القیوم ، الصبور ، البر ، الشکور و النور
اول بھی تو اخر بھی تو ظاہر بھی تو باطن بھی تو
یا قہار ،یا الولی الواسع ہے ، گنجائش تیری ہر سو
مقدم بھی تو موخر بھی تو یا باعث و جامع تیری صفت
یاالشہید ، الحق ، یا واحد ألواحد ہر شے پہ تیری گرفت
یا الفتاح یا مالک الملک ،یا حمید ،یا الحلیم یا علیم الخبیر
یا قوی ، المتین ،لمجیب ، ان اللہ علی کل شی قدیر
یا ہادی ، یا واحد ، یا حسیب جو ہے سب کے لیے کافی
یا ذوالجلال والاکرام ، المقسط ، والعدل , یا وارث الباقی













