معروف نیوز کاسٹر ماہ پارہ صفدر کی خود نوشت ،،میرا زمانہ میری کہانی،،،کی تقریب اجرا لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی اور کراچی کے بعد چھبیس اپریل دوہزار تئیس بروز بدھ انکے آبائی شہر سرگودھا کے سولو ہوٹل ریلوے روڈ پرہوئی جس میں بڑی تعداد میں اہل علم، اہل ادب اور صائب الرائے مقررین نے خطاب کیا اور انکی اس تاریخی دستاویز کے لکھنے پر مبارکباد دی

اس تقریب کا اہتمام شہید بھٹو فاونڈیشن نے کیا تھا اور اس تقریب کی صدارت ماہ پارہ صفدر نے کی۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد اعظم نے ادا کیئے جبکہ مقررین میں ماہ پارہ کی بڑی بہن پروفیسر طلعت نایاب،پروفیسر ڈاکٹر شیخ ایم اقبال،ڈاکٹر شوبا معید، ڈاکٹر ابرار ظہور بھٹی اور آصف خان شامل تھے

مقررین اس خود نوشت کو پاکستان کی تاریخ کے حوالے سے ایک مستند دستاویز قرار دیا۔ پروگرام کے آخر میں حاضرین کے سوالات کے جوابات ماہ پارہ نے دیئے اور اظہار خیال کرتے ہوئے سرگودھا میں گزارے ہوئے اپنے دنوں اور اپنے والدین کا  ذکر کیا اور اس تقریب کو کامیاب بنانے میں اہل سرگودھا کا شکریہ ادا کیا

SHARE

1 COMMENT

LEAVE A REPLY