ابھینندن
سوامی!
دھرتی کا کوئی پَرانی ایسا نہیں
جس کے شبد کوش میں
آپ کی پرشنسا کے یوگیہ شبد ہوں
کوئی ایسا درپن نہیں
جس میں آپ کا تیج سہارنے کی شکتی ہو
سموچا سنسار آپ ہی سے پرکاشت ہے
بھوت، بھوش، ورتمان
سب آپ کی چھایا میں ہے
پرمیشور کے انتم اوتار
آپ کے شری چرنوں میں
سیوکوں کا پرنام
گلدستہ ء عقیدت بنام حضور علیہ الصلوۃ والسلام
از قلم رانا اظہر کمال صاحب
ترجمہ ۔۔۔۔ سائرہ ممتاز
خیر مقدم / استقبال
آقا…
زمین کا کوئی ذی روح ایسا نہیں
جس کے خزانہ ء لغت میں
آپ کی مدح کے لائق الفاظ ہوں
کوئی ایسا آئینہ نہیں…
جو آپ کے نور کی روشنی منعکس کرنے کی طاقت رکھتا ہو
یہ تمام کائنات آپ کے نور سے روشن ہے
ماضی، حال مستقبل
سب آپ کے زیر سایہ ہیں
خدا کے بھیجے آخری پیغمبر
آپ کے پائے مقدس کو
غلاموں کا سلام پہنچے
دعا ہے کہ لکھنے والا کا جذبہء عقیدت و مودت اور یہ الفاظ بارگاہ الہی میں قبولیت پائیں ۔۔۔ الہی آمین












