قسط 87
ہائے
دشمنوں نے میرے بابا حسین علیہ السلام کو پیاسا شہید کیا
زیارت عاشور امام حسین علیہ السلام
سلام ہو آپ پر اے جناب آدم صفی اللہ کے وارث
سلام ہو آپ پر اے جناب نوح نبی اللہ کے وارث
سلام ہو آپ پر اے جناب ابراہیم خلیل اللہ کے وارث
سلام ہو آپ پر اے جناب موسیٰ کلیم اللہ کے وارث
سلام ہو آپ پر اے جناب عیسی روح اللہ کے وارث
سلام ہو آپ پر اے حضرت محمّد مصطفیٰ حبیب خدا کے وارث
سلام ہو آپ پر اے حضرت امیر المومنین ولی خدا کے وارث
سلام ہو آپ پر اے فرزند حضرت محمّد مصطفیٰ
سلام ہو آپ پر اے فرزند حضرت علی مرتضیٰ
سلام ہو آپ پر اے فرزند حضرت فاطمہ زہرا
سلام ہو آپ پر اے فرزند خدیجتہ الکبریٰ
سلام ہو آپ پر
اے شہید راہِ خدا اور فرزند شہید راہِ خدا
جس کا انتقام خدا کے ذمہ ہے
سلام ہو آپ پر اور ان ارواح پر جو آپ کی بارگاہ میں وارد ہیں
آپ سب پر اللہ کا سلام
جب تک میں باقی رہوں اور یہ لیل و نہار باقی رہیں
اے ابی عبداللہ
یہ حادثہ بہت عظیم ہے اور یہ مصیبت بہت سخت ہے
ہمارے لئے بھی اور تمام اہلِ اسلام کے لئے بھی
یہ مصیبت بہت بڑی اور جلیل و عظیم ہے
آسمانوں پر اور آسمان والوں کے لئے
اللہ اس قوم پر لعنت کرے جس نے آپ اہلبیت ع پر ظلم و جور کئے
اللہ اس قوم پر لعنت کرے جس نے آپ کوآپ کے مقام سے ہٹا دیا
اور
اس جگہ سے گرا دیا ، جس منزل پر خدا نے آپ کو رکھا تھا
اللہ لعنت کرے
اس قوم پر جس نے آپ کو قتل کیا
قتل کی زمین ہموار کی اور قتال کا سامان فراہم کیا
میں اللہ اور آپ کی بارگاہ میں
ان سب سے ، ان کے ماننے والوں سے
اور ۔۔۔ ان کے اتباع اور اولیاء سے بری اور بیزار ہوں
اے ابو عبداللہ
روز قیامت تک
میری صلح اس سے ہے جس سے آپ کی صلح ہے
میری جنگ اس سے ہے جس سے آپ کی جنگ ہے
اللہ پاک
آل زیاد ، آل مروان پر اور تمام بنی امیہ پر لعنت کرے
ابن مرجانہ پر، عمر بن سعد پر اور شمر پر لعنت کرے
اللہ لعنت کرے اس قوم پر
جس نے
آپ سے جنگ کرنے کے لئے
زین کسی ۔۔۔ یا لگام لگائی ، یا نقاب ڈالی
میرے ماں باپ آپ پر قربان
آپ کی ہر مصیبت میرے لئے بہت عظیم ہے
میں اللہ سے سوال کرتا ہوں
جس نے آپ کے مقام کو بزرگ بنایا ہے
مجھے آپ کے ذریعہ کرامت دی ہے
اللہ
مجھےتوفیق دے
کہ
میں آپ کے خون کا بدلہ لے سکوں
اس امام منصور کے ساتھ جو اہلبیت کا فرد ہے
خدایا
مجھے اپنی بارگاہ میں
حسین ع کے صدقہ میں
دنیا و آخرت دونوں میں آبرو مند بنا دینا
اے ابو عبداللہ
میں اللہ ، رسول ص ، امیرالمومنین علی ع
فاطمہ س اور حسن ع اور آپ کا قرب چاہتا ہوں
آپ کی محبت کے ذریعہ
ان سے بیزاری کا اظہار کرتا ہوں
جنھوں نے ظلم کی بنیاد قائم کی اور اس پر عمارت تعمیر کی
ظلم کے سلسلے کو جاری رکھا آپ پر اور آپ کے چاہنے والوں پر
میں اللہ اور ان کی بارگاہ میں
ان تمام لوگوں سے بری ہوں اور خدا کا قرب چاہتا ہوں
اس کے بعد آپ کا قرب چاہتا ہوں
آپ کی محبت کے ذریعہ اور آپ کے اولیاء کی محبت کے ذریعہ
آپ کے دشمنوں اور آپ سے جنگ کرنے والوں سے برائت کے ذریعہ
ان کے پیروکاروں سے برائت کے ذریعہ
میری صلح اس سے ہے جس سے آپ کی صلح ہے
میری جنگ اس سے ہے جس سے آپ کی جنگ ہے
میں آپ کے دوستوں کا دوست اور آپ کے دشمنوں کا دشمن ہوں
میرا سوال اس پروردگار سے ہے
جس نے
مجھے آپ کی اور آپ کے اولیاء کی معرفت دی ہے
مجھے آپ کے دشمنوں سے برائت کی توفیق دی ہے
کہ
مجھے دنیا و آخرت میں آپ کے ساتھ قرار دے دے
آپ کی بارگاہ میں بلند درجات اور بلند منزل عطا فرما دے
دنیا و آخرت میں مجھے اس مقام تک پہنچا دے
جو آپ حضرات کے لئے ہے
اور
مجھے توفیق دے
کہ
میں امام مہدی ع کے ساتھ آپ کا انتقام لے سکوں
جو حق کا اظہار کرنے والے ہیں
پروردگار سے میرا سوال
آپ کے حق کے وسیلے سے ۔۔۔ آپ کی شان کے وسیلے سے
یہ ہے
کہ
مجھے اس مصیبت میں وہ بہترین اجر عطا فرمائے
جو کسی بھی مصیبت زدہ کو کسی مصیبت میں عطا فرماتا ہے
خدایا
مجھے اس مقام پر
ان لوگوں میں قرار دے دے
جن پر تیری صلوات اور رحمت اور مغفرت ہو
خدایا
میری حیات کو
محمد و آل محمد ص کی زندگی
اور
میری موت کو ان کے راستہ پر قرار دینا
خدایا لعنت فرما
ابو سفیان، معاویہ اور یزید بن معاویہ پر
(ان سب پر تیری لعنتیں ہمیشہ ہمیشہ رہیں)
یہ وہ دن ہے
جس دن
آل زیاد و آل مروان نے حسین ع کو قتل کرنے پر خوشی منائی
خدایا
ان سب پر اپنی لعنت اور عذاب میں اضافہ کر دے
خدایا
میں آج کے دن
اس مقام پر اور زندگی بھر تیرا قرب چاہتا ہوں
ان سب سے بیزاری اور لعنت کے ذریعہ
اور تیرے نبی اور آل نبی سے محبت کے ذریعہ
(ان سب پر تیرا سلام)
خدایا
اس پہلے ظالم پر لعنت کر
جس نے
محمد و آل محمد پر ظلم کیا ہے اور اس کا اتباع کرنے والے ہیں
خدایا
اس گروہ پر لعنت کر
جس نے حسین ع سے جنگ کی اور جس نے جنگ پر اس سے اتفاق کر لیا
اور قتل حسین ع پر
ظالموں کی بیعت کر لی
خدایا ان سب پر لعنت کر
سلام ہو آپ پر
اے اباعبداللہ اور ان کی ارواح پر
جو آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوئی ہیں
آپ پر میرا سلام ہمیشہ
جب تک میں زندہ رہوں اور شب و روز باقی رہیں
اللہ اس زیارت کو آخری نہ قرار دے
سلام ہو حسین ع پراور علی بن حسین ع پر
اور اولاد حسین ع پر اور اصحاب حسین ع پر
خدایا سب سے پہلے اس پر لعنت فرما جو سب سے پہلا ظالم ہے
اس کے بعد دوسرا پھر تیسرا پھر چوتھا
اور پانچویں درجہ میں یزید پر لعنت فرما
خدایا لعنت فرما
روز قیامت تک
عبیداللہ بن زیاد، ابن مرجانہ، ابن سعد، شمر
آل ابو سفیان، آل زیاد اور آل مروان پر
خدایا
تیری وہ حمد ہے
جو
شکر گذاروں نے مصیبتوں پر کی ہے
شکر ہے اللہ کا میری اس عظیم مصیبت پر
خدایا مجھے روز قیامت
شفاعت حسین ع عطا فرمانا اور ثبات قدم دینا
حسین ع اور اصحاب حسین ع کے ساتھ
جنہوں نے
تیرے حسین ع کے سامنے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں
سلام ابا عبدللہ سلام آپ پر
اسیران کربلا
یزید کی قید میں 10 روز کے بعد
شام سے براستہ کربلا مدینے کے لئے روانہ ہوئے
بیس 20 صفر 61 ہجری کو کربلا پہنچے
جاری ہے













