محبتوں میں بھی ہاں عابدہ ہے یہ ممکن

0
809

بمثل خوشبوئے گُل اپنے میں نکھرتے ہم
تری گلی سے جو اک بار بھی گزرتے ہم

جو ساتھ دیتا مقدر تو یہ بھی ممکن تھا
تمہاری ذات کے آنگن میں پھر مہکتے ہم

جو ہاتھ ہوتا تمہارا ہمارے ہاتھ میں پھر
تمہارے رستے میں بن کر قمر چمکتے ہم

یہ کیا ہوا کہ قدم ڈگمگا گئے اپنے
اے کاش دیکھ کے آنکھیں تری سنبھلتے ہم

رُکے رہیں تو ہیں اپنی جگہ پہ کوہ گراں
وگرنہ روزارادہ نہیں بدلتے ہم

ہماری روشنی تاریکیوں کو کھا جاتی
کسی کے گھر کی کھُلی چھت پہ جب نکلتے ہم

اگر وہ دیکھتا اک بار مجھکو جی بھر کے
یہ کس طرح سے تھا ممکن کہ نہ بہکتے ہم

کسی غریب کی کُٹیا میں روشنی ہوتی
چراغ بن کے کسی شام میں بھڑکتے ہم

محبتوں میں بھی ہاں عابدہ ہے یہ ممکن

یہ دل تمہارا جو ہوتا تو پھر دھڑکتے ہم

عابدہ مظفر۔سویڈن

SHARE

LEAVE A REPLY