افغان طالبان نے مغربی صوبہ فراہ ميں ايک فوجی چيک پوائنٹ پر حملہ کرتے ہوئے کم از کم آٹھ فوجيوں کو ہلاک کر ديا ہے۔ صوبائی کونسل کے رکن عبدالصمد صالحی نے اتوار کے دن بتايا کہ يہ کارروائی ہفتے کی شب کی گئی۔ ان کے بقول جنگجو کم از کم دس فوجيوں کو يرغمال بنا کر اپنے ساتھ بھی لے گئے ہيں۔

صوبائی پوليس کے ترجمان محب اللہ محب کے مطابق جوابی کارروائی ميں تين شدت پسند مارے گئے جبکہ چار ديگر کو زخمی کر ديا گيا۔

SHARE

LEAVE A REPLY