نور حیدر نور جعفر نور حمزہ ایک ہے
اس لئے میری نظر میں ان کا رتبہ ایک ہے
ہیں یہ تینوں ہستیاں محبوب شاہ دین کی
سو در آقا پہ ان سب کا وسیلہ ایک ہے
مومنو ان کا عدو ہے دشمن خیر الورا
ان سے نفرت اور شاہ دیں سے لڑنا ایک ہے
یہ شہیدان وفا ہیں یہ امیران عرب
ہم حسب ہیں ہم نسب ہیں ان کا کنبہ ایک ہے
دو برادر ہیں نبی کے ایک ہیں ان کے چچا
مانگنا سرکار سے اور ان سے دینا ایک ہے
زندگانی وقف تھی ان کی محمد کے لیے
ان کی یاری ایک اور ان کا الجھناایک ہے
ساتھ کوثر پر نبی کے ہونگے یہ تینوں بلال
یوں نبی سے ان کا ہم کو بخشوانا ایک ہے
بلال رشید











