ترک شہر استنبول کی ایک عدالت نے چھ صحافیوں کو تقریبا دس سال تک کی سزائے قید سنا دی ہے۔ حکام نے جمعے کے دن بتایا کہ ان ملزمان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات ثابت ہو گئے تھے۔
اس کیس میں گیارہ افراد کے خلاف مقدمے چلائے گئے تھے، جو جولائی سن دو ہزار سولہ کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد گرفتار کیے گئے تھے۔ یہ ملزمان زمان نامی ایک اخبار کے لیے کام کرتے تھے یا کالم لکھتے تھے۔
انسانی حقوق کے اداروں نے ان مقدمات کی شفافیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔












