بریگزٹ معاہدے پر برطانوی پارلیمان میں رائے شماری مؤخر کیے جانے کے بعد منگل کو برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے دی ہیگ، برلن اور برسلز کے ہنگامی دورے کیے۔

برطانوی وزیر اعظم کے ان دوروں کا مقصد بریگزٹ کے حوالے سے یورپی حکام سے کچھ رعایتیں حاصل کرنا تھا۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے آج منگل کو برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک ملاقات کی تاہم اس دوران ہونے والی بات چیت کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

یورپی یونین برطانیہ کے ساتھ بریگزٹ کے موضوع پر نئے مذاکراتی عمل کو اب تک مسترد کر رہی ہے۔ تاہم مے کی خاص طور پر کوشش ہے کہ آئرلینڈ اور شمالی آئرلینڈ کی مشترکہ سرحد کے حوالے سے مزید رعایت حاصل کی جائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY