افریقی ملک نائجر کے جنوب مغرب میں واقع شہر دیفا کی ایک مسجد میں تین خودکش حملوں کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ديفا شہر میں یہ حملہ اس وقت کیا گیا، جب لوگ افطاری کے بعد وہاں جمع تھے۔

چاڈ نامی جھیل کے نزدیک واقع یہ علاقہ چاڈ اور کیمرون کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہاں جہادی تنظیم بوکوحرام فعال ہے۔ اس خطے میں جاری اس تنازعے میں اب تک پندہ ہزار افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY