ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے ملک کے دستوری بادشاہ کے نام تحریر کردہ خط میں اپنے منصب سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔
اس استعفے کے بعد حکمران مخلوط حکومت کا مستقبل تاریک ہو گیا ہے۔ اسی ویک اینڈ پر مہاتیر محمد کے متوقع جانشین انور ابراہیم کے بغیر ایک نئی حکومت تشکیل دینے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں۔
ابھی تک يہ واضح نہیں کہ نئی حکومت کی تشکیل کے بعد بھی مہاتیر منصب وزارت عظمیٰ پر براجمان رہیں گے۔ مشرق بعید کے مسلم اکثریتی آبادی کے حامل اس ملک کو اس وقت ایک شدید سیاسی بحران کا سامنا ہے۔












