ایران نے کہا ہے کہ اگر اس کی فوج کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تو اس کا سخت ردعمل ظاہر کیا جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جمعے کو جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ واشنگٹن عالمی جوہری ڈیل کی روح کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بروز جمعہ ہی ایران کے بارے میں اپنی نئی پالیسی کا اعلان کرنے والے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ فوری طور پر اس جوہری ڈیل سے علیحدگی کا اعلان نہیں کریں گے۔












