پانامہ کیس کے منصفوں کے نام-صفدرھمدانی

0
190

کس طرح انصاف کے انڈوں پہ بیٹھے پانچ جج

بولیاں خود اپنی اپنی آپ بولے پانچ جج

کیا ہوا کہ تین صفدر راستے میں کھو گئے

فیصلہ پانامہ کا کرنے کو نکلے پانچ جج

کس کمالِ فن سے ساری قوم کو ماما لکھا

ظلم ہے ٹوپی کو جج صاحب نے عمامہ لکھا

پیش گوئی اپنی صفدر لیجئے پوری ہوئی

ہم نے پہلے ہی تھا پانامہ کو پاجامہ لکھا

منصفوں نے اس طرح پہلے تو بہلایا نہیں

فیصلہ پانامہ کا آیا تو ہے آیا نہیں

دو ججوں نے سچ ہے صفدر کر دیا قصہ تمام

تین نے لیکن میاں صاحب کو پھڑکایا نہیں

LEAVE A REPLY