پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹی ٹوینٹی کی نمبر ون ٹیم بنانے میں پی ایس ایل کا بڑا کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی اہم پروڈکٹ ہے، پی ایس ایل سے نئے کھلاڑیوں کے لیے مواقع موجود ہیں، ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آرہا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے مداحوں کو پی ایس ایل کا انتظار رہتا تھا، ایئرپورٹ پر کرکٹ مداح کہہ رہے تھے کہ پی ایس ایل کے لیے بہت انتظار کرنا پڑا اب ایونٹ شروع ہوگا تو بہت انجوائے کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY