ہوں میں حصار گُل میں یا دست صبا میں ہوں
قربت کی حد ہے میں ترے بند قبا میں ہوں
میں بولتی ہوں تیرے ہی لہجے میں ہم سخن
میرا نصیب ہے کہ تری ہر ادا میں ہوں
تم کہہ رہے ہو میں نہیں آواز میں تری
پھر اور کون ہے کہ میں جسکی صدا میں ہوں
دریا تھا میری مٹھی میں پیاسی تھی پھر بھی میں
لمحے کو لگ رہا تھا کہ میں کربلا میں ہوں “
مصروفیت کوئی نہیں نگہت میں آجکل
یا محوِ یادِ یار یا یادِ خدا میں ہوں
ڈاکٹر نگہت نسیم













