مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کئے گئے نقیب اللہ محسود کے اہلخانہ پولیس کی حفاظت میں کراچی پہنچ گئے ہیں ۔
نقیب اللہ کے اہلخانہ سہراب گوٹھ پہنچے جہاں محسود قبیلے کے جرگے نے کیمپ لگایا ہوا ہے ،اس موقع پر مقتول کے والدخان محمد نے کہا کہ میرے بیٹے کا غم پورے ملک کا غم ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ نقیب اللہ کہا کرتا تھاکہ میرے مرنے پر 20کروڑ عوام روئیں گے ۔
محمد خان محسود نےمعاملے پر ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ نقیب اللہ کو انصاف ملے۔
ان کا یہ بھی کہناتھاکہ نقیب اللہ اپنے بیٹے کو فوج میں بھیجنے کا خواہشمند تھا ۔
نقیب کے قتل کے خلاف ٹانک میں احتجاج کیا گیا جس کے باعث کئی شاہراہوں پر ٹریفک معطل ہوگیا۔












