آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت سیز فائر معاہدے کی ہماری پاسداری کی وجہ سے کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ایل او سی اور ورکنگ بائونڈری پر کھوئی رٹہ اور رٹہ ارایان سیکٹرز کا دورہ کیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر مورچوں پر ڈٹے جوانوں سے گفتگو میں ان کا کہناتھاکہ بھارتی فوج کو ہر مس ایڈونچر اور جارحیت کا ہمیشہ منہ توڑ جواب ملے گا۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ 2003کےسیزفائرمعاہدےکی پابندی کےہمارے عزم کو کمزوری نہ سمجھاجائے،ہم بھارت کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

آرمی چیف کو بھارتی اشتعال انگیزی بالخصوص عام شہریوں کو نشانہ بنائے جانے سے متعلق آگاہ کیا گیا ،جس پر انہوں نے فوجی جوانوں اور آبادیوں کے حوصلے کی تعریف کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دینے پر جوانوں اور عوام کے عزم کو سراہا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر عوام کو بھارتی شیلنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کرنے اور حفاظتی شیلٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف نے بھارتی اشتعال انگیزی سے زخمی ہونے والے شہریوں کی سی ایم ایچ سیالکوٹ میں عیادت بھی کی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY