مئی۹کے واقعات کے بعد 150 موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ تحریک انصاف کوچھوڑ چکے ہیں جبکہ اب تک مجموعی طورپر230 اعلی عہدیداران نے پارٹی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی چھوڑنے والوں میں 31 سابق وزرا، مشیران اور سابق معاونین خصوصی شامل ہیں،ان میں 48 موجودہ یا سابق ممبران قومی اسمبلی نے تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔9 مئی واقعہ کے بعد پنجاب سے 77 سابق ایم پی اے نے پارٹی کو خیرباد کہا۔کے پی سے 11 سابق ممبران صوبای اسمبلی نے پارٹی چھوڑی۔سندھ سے 8 ممبران صوبائی اسمبلی اور بلوچستان سے 3 ممبران صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑی۔9مئی کے واقعات کے بعد 52 پارٹی عہدے داران اب تک پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں،تین سینٹرز نے بھی پارٹی کو چھوڑ دیا۔اہم رہنماﺅں میں عثمان بزدار، عامرکیانی، فواد چوہدری، شیریں مزاری، علی زیدی، عمران اسماعیل، خسروبختیار وغیرہ شامل ہیں،پارٹی عہدے چھوڑنے والوں میں پرویزخٹک اور اسد عمر شامل ہیں۔














” فجر کا وقت ”
ایک دلفگار اور پُراثر افسانہ ہے ۔ جس میں ایک نئے موضوع پر مصنفہ نے لکھنے کا حق ادا کردیا ہے۔انسانی رویے ہی وہ طاقت اور وہ کمزوریاں ہیں جس سے ایک سماج میں حسن بھی پیدا ہوتا ہے اور اس حسن کو وہی رویے بعض اوقات دوسروں کے لیے ناقابل برداشت بھی بنا دیتے ہیں۔ فجر کا وقت ایسا افسانہ ہے کہ دنیا بھر کی عورت اسے اپنا افسانہ بھی کہہ سکتی ہے۔ افسانہ کی بنت کاری بھی گنجلک اور پیچیدہ نہیں ہے۔ ایک عام فہم ریڈر کو بھی آسانی سے سمجھ آ جاتی ہے اور یہی ایک اچھے افسانہ کہانی کا حسن ہوتا ہے۔ نفسیاتی مسائل پر مبنی کہانی میں ضروری نہیں کہ اس پر فلسفہ کا غلبہ طاری ہو۔ بات طریقہ سلیقہ اور عام فہم انداز سے بھی کہی جا سکتی ہے۔
میرے ایک ذاتی خیال میں اس افسانہ کو اگر ڈراما ٹائز کیا جائے تو مدتوں یاد رہے جانے والا ڈرامہ قرار پائے گا کہ اس کا اسکرین پلے مکمل اس میں موجود ہے ۔ محترمہ روبینہ فیصل موجودہ عہد کی ایک خوبصورت رائیٹر ہیں جو مکمل گیان دھیان سے تواتر سے لکھ رہی ہیں ۔ ان کے ہاں موضوعات کا قحط الرجال بھی نہیں ہے ،قلم میں بےباکی اور شوخی بھی نمایاں ہے ۔ ادبی نثر پارے کے ساتھ ساتھ شعری خوبیاں بھی ساتھ لے کر چلتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ انکی ہر تحریر دلفگار اور پُراثر ہوتی ہے ۔
شاباش روبینہ فیصل اسی طرح لکھتی رہیں ۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ !!
٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠٠ حسّاسیت کی انتہا ہے زبردست نثر پارہ اور پُرسوز انداز اورسحر انگیزی میں ملبوس بہترین تخلیق عمدگی کی معراج ہے مبارک ہو آفرین ماشاءاللہ کیا کہنے ،زندہ آباد ٠٠٠٠٠ زندہ آباد ٠٠٠٠٠ماشاءاللہ انتہائی حسّاس اور بہترین اندازِ بیاں خوبصورت الفاظ کااستعمال کرتے ہوئے لکھی گئ زبردست اور ندرت سےبھرپورتخلیق کیلئے بیشمار داد و تحسین پیشِ خدمت ہیں قبول کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔