مری میں ڈولی لفٹ ٹوٹ کر کھائی میں گرنے سے 11افرادجاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق لفٹ مری کے علاقے بنواڑی اور چھراپانی کے مقام پر لگی ہوئی تھی ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے ڈولی لفٹ حادثے میں ہلاکتوں اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کے ذمہ دار ڈولی لفٹ لگانے والے افراد ہیں انہوں نے شکوہ کیا کہ مری میں دستیاب سہولیات کے حوالے سے کوئی پرسان حال نہیں ہے۔
موقع پر موجود لوگوں نے ڈولی لفٹ انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے بھی لگائے اور روڈ بلاک کردی جس کے باعث علاقے میں ڈیڑھ کلو میٹر تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے لاشوں اور زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈولی لفٹ بنواڑی گاؤں کو مرکزی شاہراہ سے ملانے کیلئے مقامی لوگوں نے لگا رکھی تھی اور وہ معمول کے مطابق لفٹ استعمال کر رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈولی لفٹ گرنے کے وقت علاقے میں تیز ہوائیں چل رہی تھیں جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
فوری طور پر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا آپریشن شروع کیا

SHARE

LEAVE A REPLY