آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے ملاقات کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے ۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلزکی ملاقات میں دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکورٹی صورتحال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایلس ویلز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کے عزم کی تعریف کی۔

ملاقات میں خطے میں امن و سلامتی کے قیام پر اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY