یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ پر قبضے کی جنگ کی صورت حال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کے دن غور کیا جائے گا۔ اس اجلاس کی درخواست برطانیہ کی جانب سے دی گئی ہے۔

سلامتی کونسل کا یہ اجلاس بند دروازے کے پیچھے ہو گا۔ یمنی بحران پر سلامتی کونسل کا رواں ہفتے کے دوران یہ دوسرا اجلاس ہے۔ بحیرہ احمر پر واقع اسٹریٹیجک نوعیت کی بندرگاہ الحدیدہ پر قبضے کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں قائم عسکری اتحاد کی زمینی افواج نے بدھ کے دن سے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

اس میں یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ منصور ہادی حکومت کے فوجی دستے بھی شامل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY