افغانستان میں خواتین کے حقوق و لڑکیوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے، ملالہ یوسفزئی

0
957

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔

عالمی کمیونٹی، تنظیموں اور رہنماؤں پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں افغان عوام کے تحفظ کیلئے کیا بہتر ہے۔

دوحا میں ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اس وقت افغانستان کی صورتحال بہت تکلیف دہ ہے، لوگوں کو معاشی پریشانی کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے اور افغانستان میں اس وقت انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ افغانستان میں پہلے جو بھی ترقی ہوئی تھی طالبان کے لڑکیوں کو اسکول جانے سے روکنے کے اعلان کے بعد وہ سب واپس پیچھے چلی گئی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY