اے لوگو
تم کیا جانو
وہ کون ہوتے ہیں
جو
برف کی چاندنی راتوں میں
پہاڑوں کی
یخ بستہ بلندیوں پر
حیات کے اسرار کھوجتے ہیں
پھر
اسی سکوت مقدس میں
وجہ تخلیق پا جاتے ہیں
تم کیا جانو
وہ کون ہوتے ہیں
جو
ہوا کی سانسوں کو گننے کا ہنر رکھتے ہیں
برف میں قید
پانی کے زائقوں سے آشنا ہوتے ہیں
سورج سے وقت کشید کرتے ہیں
اے لوگو
وہ ۔۔ لوگ
ہم تم جیسے نہیں
علی سدپارہ جیسے ہوتے ہیں
کوہ پیما ہوتے ہیں
ڈاکٹر نگہت نسیم













