برسلز کا حملہ آور داعش کا ہمدرد تھا، پولیس

0
182

بیلجیم میں ناکام خودکش حملہ کرنے والا شخص دہشت گرد تنظیم داعش سے ہمدردی رکھتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ میولن بیک میں اس مشتبہ حملہ آور کے گھر پر مارے جانے والے چھاپے کے دوران بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ اس چھتیس سالہ مراکشی نژاد شخص کا نام اسامہ ظاریو بتا رہے ہیں۔ گزشتہ شب برسلز کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر اس شخص نے اللہ اکبر کا نعرہ بلند کرتے ہوئے دھماکا کرنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ مشتبہ حملہ آور کو وہاں پر موجود ایک فوجی نے گولی مار دی تھی۔ اس واقعے میں اور کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY