زرداری، نواز شریف اور فضل الرحمان کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

0
860

سابق صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک سے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی یقینی بنانے پر دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔

یوسف رضا گیلانی کی فتح، وزیر اعظم کا پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ
سابق صدر سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ہمارے مشترکہ اور متفقہ امیدوار تھے، ان کی کامیابی پی ڈی ایم کی کامیابی ہے، اسی اتحاد سے عمران خان کو جلد اقتدار سے رخصت کریں گے۔

اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے حکمت عملی سے حکومتی طاقتور امیدوار کو شکست دی ہے، اب اتحادیوں کی مشاورت سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا فیصلہ کرینگے۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے اراکین ہم سے رابطے میں ہیں اور وہ حکومت سے تنگ ہیں۔

ذرائع کے مطابق تینوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کی مستقبل کی حکمت عملی اور لانگ مارچ کی تیاریوں پر بھی بات چیت کی جب کہ وزیراعظم سے فوری استعفے اور نئے الیکشن کا مطالبہ کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY