مدتوں شاہین اب لکھتی نہیں ہوں اس لیئے

0
1037

دھوپ کی شدت عجب ہے اور کہیں سایہ نہیں
معجزہ یہ ہے کہ کوئی پھول مرجھایا نہیں

یاد تیری،خط ترے اور تیری باتوں کا سرور
اور اپنے پاس جاناں کوئی سرمایہ نہیں

رُک گئی میری نظر بس ایک ہی نکتے پہ کیوں
بن ترے اس شہر میں کوئی نظر آیا نہیں

یوں تو کہنے کو اسے کہتے ہیں شہر درد ہم
ہم مگر تنہا یہاں ہیں کوئی ہمسایہ نہیں

مدتوں شاہین اب لکھتی نہیں ہوں اس لیئے
لفظ نے پہلے کبھی یوں ہم کو ترسایا نہیں

شاہین اشرف علی

SHARE

LEAVE A REPLY