مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند نظر نہ آنے کے اعلان کے باوجود فواد چوہدری اپنے موقف پر قائم ہیں۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ذی الحج کا چاند ہوچکا اور آج (بدھ) کی شام کو چاند دیکھ کر سب کو اندازہ ہوگا کہ یہ دوسری تاریخ کا چاند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ کابینہ اور عوام کو کرنا ہے کہ وہ جدت اپنائیں یا پرانی روایت پسندی پر قائم رہیں، میں اپنی رائے کابینہ کو دے چکا، کسی کو مجبور نہیں کرسکتا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنائے۔

فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عید الاضحیٰ 31 جولائی (جمعے) کو ہوگی۔

واضح رہے کہ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست بروز ہفتہ منائی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY