شاعر،ادیب،مرثیہ نگار،استاد،محقق اور عالمی اخبار کے مدیر اعلی صفدر ھمدانی یکم ستمبر کی صبح لندن سے کویت کے پندرہ روزہ علمی ادبی دورے پر کویت پہنچ گئے۔

کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انجمن تخلیق تہذیب کویت کی سربراہ شاہین اشرف علی اور انکے شوہر اشرف علی کے علاوہ تنظیم کے بانی رکن طارق اقبال نےانکا استقبال کیا اور انہیں پھول پیش کیئے

صفدر ھمدانی اس سے قبل بھی جنوری دوہزار گیارہ اور جون دوہزار تیرہ میں کویت کے علمی ادبی دوروں پر آ چکے ہیں اور اس مرتبہ یہ انکا تیسرا سفر کویت ہو گا جسکا اہم ترین مقصد انکے علمی ،ادبی،قلمی اور فکری سفر کے نصف صدی سے زیادہ کے سفر کا احاطہ کرنا اور انکو خراج تحسین پیش کرنا ہے
سب سے بڑی اور اہم تقریب پذیرائی چار ستمبر کو منعقد ہکی جائے گی

تقریب میں انکی پچاس سالہ قلمی زندگی پر احباب مقالے پڑھیں گے اور بعد میں مشاعرہمہو گا

انکے اعزاز میں متعدد نجی محافل کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہہے

شاہین اشرف علی

SHARE

LEAVE A REPLY