پاراچنار میں نادرا کے دفتر میں مشینوں کی خرابی عوام پریشان

0
371

پاراچنار میں نادرا کے دفتر میں مشینوں کی خرابی کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہيں۔ شناختی کارڈ اور فارم ب کیلۓ لوگوں کو کئی روز تک نادرا کے چکر کاٹنے پڑتے ہيں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ فارم ب اور شناختی کارڈ بنوانے کیلۓ جب نادرا آفس کا رخ کرتے ہيں تو پورا دن قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا ہے اور شام کو دفتر بند ہوتے وقت اگلے صبح آنے کو کہتے ہيں اور کئی روز تک نادرا کا چکر کاٹنے کے باوجود ان کا کام نہيں ہوتا بعض شہریوں نے ميڈیا کو بتایا کہ آفس صبح آٹھ بجے کھلتا ہے لیکن وہ ذیادہ رش کی وجہ سے نمبر لینے کیلۓ صبح چھ بجے دفتر پہنچ جاتے ہيں اور بھوک و پیاس میں دن بھر انتظار کرکے شام کو مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہيں ۔

نادرا حکام کا کہنا ہے کہ بعض مشینوں کی خرابی کی وجہ سے ذیادہ تعداد میں لوگوں کے کام نہيں ہورہے اور مشین مرمت کیلۓ پشاور بھیج دیا انشاء اللہ جلد یہ مسلہ حل ہوجاۓ گا ۔

جابرحسین

SHARE

LEAVE A REPLY