امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے انسانی حقوق کی خلاف ورزيوں پر ايران، جنوبی سوڈان، نکاراگوا اور چين پر تنقيد کی ہے۔ پومپيو نے يہ تنقيد دنيا بھر ميں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزيوں پر امريکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ سالانہ رپورٹ کے اجراء کے موقع پر بدھ کو کی۔

اس موقع پر رپورٹرز سے بات چيت کرتے ہوئے امريکی وزير خارجہ نے کہا کہ بيجنگ حکومت نے پچھلے ايک سال کے دوران سنکيانگ ميں مسلم اقليتوں کو حراستی مراکز ميں بند رکھنے کے عمل ميں کافی توسيع کی ہے۔ دوسری جانب اس رپورٹ ميں گولان پہاڑيوں کے ليے ’اسرائيل کے قبضے‘ کی جگہ اسرائيل کے کنٹرول ميں کی اصطلاح استعمال کی گئی ہے۔ رپورٹ ميں ايسا کوئی ذکر نہيں کہ يہ علاقہ ’مقبوضہ‘ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY