دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں تین معصوم نوجوانوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے انسانی حقوق کے اداروں سے بھارتی فوج کے مظالم رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہاکہ بھارتی فورسز نے بڈگام میں فائرنگ کرکے تین کشمیریوں کو شہید اور دو درجن سے زائدکو زخمی کردیا ہے۔

ترجمان نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی فورسز کے مظالم کو رکوانے کے لئے آواز بلند کریں ۔

واضح ہے کہ مقبوضہ کشمیر ضمنی انتخابات کے ڈھونگ کے دوران وادی کو بھارتی فوجی چھائونی میں بدل دیا گیا ہے ،اس سلسلے میں انٹرنیٹ سروس معطل ہے جبکہ حریت قیادت کو گھروں میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY