افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس نے دارالحکومت کابل کے مشرقی حصے میں ایک ٹرک اپنے قبضے میں لیا ہے جس پر دو ٹن دھماکا خیز مواد موجود تھا۔
ایک انٹیلیجنس اہلکار نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ یہ ٹرک شہر کے مشرقی علاقے کارتہ نو سے قبضے میں لیا گیا۔
اس اہلکار کے مطابق ٹرک سے ملنے والی دستاویزات سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ٹرک پاکستان سے آیا تاہم اس بارے میں ابھی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔












