شمالی کوریا نے اپنے اُس وفد کا اعلان کردیا ہے، جو پرسوں منگل کو سرحدی مقام پانمُنجوم میں جنوبی کوریا کے وفد کے ساتھ ملاقات کرے گا۔ جنوبی کوریا نے اس خصوصی مذاکرات کے لیے اتحاد کے لیے مقرر وفاقی وزیر کی قیادت میں اپنے وفد کا پہلے ہی اعلان کر دیا ہے۔

شمالی کوریائی وفد کی قیادت ری سون گوون کریں گے جو شمالی کوریائی داخلی معاملات کے ادارے کے سربراہ ہیں۔ سیؤل حکومت کو شمالی کوریا نے مطلع کیا ہے کہ ری سون گوون کے ہمراہ چار حکومتی اہلکار بھی ہوں گے۔ جاپانی وزیراعظم شینزو آبے نے دونوں کوریائی ملکوں کے درمیان ہونے والی میٹنگ کا خیرمقدم کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY