امریکامیں پاکستانی سفارتکاروں کی آزادنقل وحرکت پریکم مئی سےپابندی کاامکان ہے، پابندی کی صورت میں 40کلومیٹر علاقے سے باہرنقل وحرکت کے لیےسفارتکاروں کو5روز پہلےاجازت لیناہوگی۔
کچھ روز پہلے ٹرمپ انتظامیہ اور حکومت پاکستان کے درمیان رابطہ ہوا تھا، ٹرمپ انتظامیہ کے مطابق 25میل کی حدود سے باہر جانے کے لیے پاکستانی سفارتی عملے کو5 دن پہلے اجازت لینا ہوگی نیز پاکستانی سفارتی عملہ سیکورٹی خدشات کے باعث آزادی سے نقل و حرکت نہیں کر سکتا۔
ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا، ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں پاکستانی سفارتکاروں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔











