امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کے منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ حلف برداری کے روز امریکہ بھر میں پریڈز منعقد کی جائیں گی جن میں ہجوم پر پابندی ہو گی اور یہ آن لائن ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔
بیس جنوری کی حلف برداری کے دوران منتخب صدر جو بائیڈن اپنی اہلیہ جل بائیڈن اور منتخب نائب صدر کاملا ہیرس اور ان کے شوہر ڈگ ایم ہاف سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ملٹری پریڈ کا معائنہ کریں گے۔
بائیڈن کو واشنگٹن ڈی سی کی 15ویں اسٹریٹ سے صدارتی دستہ وائٹ ہاؤس تک لے جائے گا، جس میں فوج کی ہر شاخ کے نمائندے شرکت کریں گے۔
حلف برداری تقریب کے منتظمین کے مطابق یہ تقریب بھی سماجی دوری کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے منعقد ہو گی












