بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے کم از کم چار پولیس اہلکار مارے گئے ہیں۔

نئے سال کے دوران عدم استحکام کے شکار اِس علاقے میں رونما ہونے والا یہ پہلا پرتشدد واقع ہے۔ سڑک کے کنارے نصب بم ہفتہ چھ جنوری کو سری نگر شہر سے پچاس کلومیٹر کی دوری پر واقع سوپور میں پھٹا۔

اِس کی زد میں آنے والے پولیس اہلکار معمول کی گشت پر تھے۔ مقامی پولیس کو شبہ ہے کہ بم نصب کرنے کے پس پردہ علیحدگی پسند باغیوں کا کوئی گروپ ہو سکتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY