ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد علی جعفری نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی قوت کو تقویت دینا ترجیح بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔

ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل پروگرام کو امریکا اور یورپی یونین کے دباؤ کے تحت معطل کرنے کی بجائے اس کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

اس بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ میزائل پروگرام کو امریکی صدر کے اشتعال انگیز رویے کے جواب میں قوت دی جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY