عمران خان نے ولی انٹرچینج سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا

0
710

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ولی انٹرچینج سے مارچ کا آغاز کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ’میں اس وقت پشاور سے مارچ کا آغاز کررہا ہوں اور ولی انٹر چینج پہنچ رہا ہوں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں سارے پختونخوا کے لوگوں کو دعوت دے رہا ہوں کہ وہاں پہنچیں میں ادھر سے آزادی مارچ کے کاروان کو لیڈ کروں گا، وہاں سے اسلام آباد کی طرف نکلیں گے‘۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے میرے ساتھ سب نکلیں گے، یہ پاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن وقت ہے، ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے‘۔

چیئرمین تحریک انصاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کےبعد بذریعہ ہیلی کاپٹر ولی انٹرچینج پہنچ گئے ہیں جب کہ ان کے لیے بنایا گیا کنٹینر بھی ولی انٹرچینج پر موجود ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY