پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹر پیغام میں بتایا گیا ہے کہ جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔
کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء نے خطے کے سٹریٹیجک ماحول اور قومی سلامتی کی داخلی صورتحال پر غور کیا۔
کانفرنس کے شرکاء نے ٹرمپ کے بیان کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیلئے وزیر اعظم کی جانب سے ہنگامی طور پر طلب کردہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کیلئے پاک فوج کے مؤقف پر بھی غور کیا۔












