افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے نزدیک 20 سے زائد راکٹ گرے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق راکٹوں کے گرنے کے بعدپروازیں منسوخ کردی گئیں ،جبکہ ائیر پورٹ کو خالی کرایا جارہا ہے۔

راکٹوں کا ہدف ائیر پورٹ کے نزدیک نیٹو کا اڈہ ہوسکتا ہے۔ابھی تک جانی نقصان سے متعلق کوئی رپورٹ نہیں آئی ہے۔
واضح رہےامریکی وزیر دفاع جیمز میٹس اور نیٹو سربراہ کابل میں ہی موجود ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY