جنوبی امریکی ملک پیراگوئے میں مظاہرین کی جانب سے ملک کے اعلیٰ ترین آئینی اداروں میں شمار ہونے والے سینیٹ ہاؤس کو آگ لگائے جانے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔
خیال رہے کہ پیراگوئے کے عوام نے یکم اپریل کوصدرہراشیو کاٹیز کی جانب سے دوسری مدت کے لیے انتخابات لڑنے سے متعلق مجوزہ بل کو قانونی شکل دینے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان بالا یعنی سینیٹ کو آگ لگادی تھی۔
مظاہرین نے پہلے سینیٹ ہاؤس پر پتھراؤ کرکے اس کی کھڑکیاں اور دروازے توڑے،اور بعد ازاں آگ لگادی۔
مجوزہ مسودے کو قانونی شکل دینے کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں پیراگوئے کے حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ اور سیاستدان بھی شامل تھے۔
مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس اور سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں نے طاقت کا استعمال کیا، جس دوران کم سے کم ایک افراد ہلاک، جب کہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔












